جب موبائل فون کی یو ایس بی پورٹ خراب ہو تو اس حالت میں تیز طریقے سے موبائل فون سے ڈیٹا کیسے نکالا جا سکتا ہے
اس کام کے لیے عموماً دو طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔
طریقہ نمبر 1
انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بھی ایپ جیسے کہ واٹس ایپ، ای میل یا اور اس طرح کی کسی ایپ کے ذریعے دوسرے موبائل فون میں ڈیٹا سینڈ کریں یہ انٹرنیٹ کی سپیڈ پر منحصر ہے کہ اس طرح ڈیٹا سینڈ کرنے میںکتنا ٹائم لگ سکتا ہے اور اس پراسس میں جتنی ایم بی کا ڈیٹا ہو گا اتنے ایم بی انٹرنیٹ ڈیٹا بھی ضائع ہوگا۔اس طریقے سے طریقہ نمبر دو زیادہ بہتر آسان اور تیز ہے۔
طریقہ نمبر2
یہ طریقہ فری آسان اور تیز ترین طریقہ ہے پہلے پلے سٹور سے ایک ایپ (ائر ڈورائیڈ) نام سے ہے اس کو انسٹال کر لیں۔اس کے بعد جس کمپوٹر یا لیپ ٹاپ میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا ہے اس میں انٹرنیٹ براؤزر اوپن کریں اور گوگل میں(ائر ڈورائیڈ ویب) سرچ کر کے اس کی آفیشل ویب سائٹ اوپن کریں جب سائٹ اوپن ہو تو اس میں ایک کیوآرکوڈ نظر آرہا ہوگا ۔
- Boxes And Dongles Support Links
- Reasons For Mobile Charging Problem And Fix The Problem Hindi || Urdu
- Transfer Contacts from iPhone to Android Without PC or Apps
- WhatsApp Nears Launch of Long-Awaited Feature
پہلے اس ویب سائٹ میں سائن اپ کریں اور اسی آئی ڈی سے موبائل میں ایپ میں بھی سائن ان کریں اور کیو آر کوڈ سکین کریں کچھ ہی لمحے میں آپ کا موبائل پی سی میں اوپن ہو جائے گا آپ کو آپ کے کنٹیکٹ اور ڈیٹاوغیرہ اس میں نظر آرہا ہوگا آپ جو جو ڈیٹا اس موبائل سے نکالنا چاہتے ہیں فولڈرز کی شکل میں یا سنگل فائل کی شکل میں آپ اسے ڈاؤنلوڈ کریں یاد رہے یہ ڈیٹا انٹرنیٹ کے ذریعے نہیں بلکہ وائی فائی کےذریعے ڈائون لوڈہوگا اس کے لئے دونوں ڈیوائسز کا ایک ہی کنکشن کے ساتھ کنیکٹ ہونا ضروری ہے موبائل وائی فائی اور کمپوٹروائر کےتھروکنٹیکٹ کر سکتے ہیں اس طرح آپ اپنے اینڈورائیڈ موبائل فون کا ڈیٹا تیزی کے ساتھ آپ اپنےپی سی یالیپ ٹاپ میں بغیر یو ایس بی پورٹ کے ٹرانسفر کر سکتے ہیں ۔