Reasons For Mobile Charging Problem And Fix The Problem

 

Reasons For Mobile Charging Problem And Fix The Problem Hindi || Urdu



 موبائل فون میں چارجنگ کے فالٹ کیسے پیدا ہوتے ہیں۔ ؟  ان سے بچا کیسے جا سکتا ہے۔؟   اگر فالٹ آجائے تو ٹھیک کیسے کیا جا سکتا ہے۔؟

اس سوال کے چار حصے ہیں

 موبائل چارجنگ فالٹ کی اقسام-:A
موبائل چارجنگ فالٹ کی وجوہات-:B
 موبائل کو چارجنگ فالٹ سے بچانے کے طریقے-:C
 موبائل چارجنگ فالٹ ہو جائے تو ٹھیک کیسے کیا جا سکتا ہے-:D


موبائل چارجنگ فالٹ کی اقسام-:A

چارجر لگانے سے چارجنگ شو  نہ کرنا اور چارجنگ بھی نہ کرنا

چارجنگ بیس یعنی کے چارجنگ جیک کا ٹوٹ جانا یا اکھڑ جانا

چارجر لگانے سے چارجنگ کا شوکرنا مگر چارجنگ سٹور نہ کرنا اسے فیک چارجنگ بھی کہتے ہیں

 موبائل چارجنگ  میں فالٹ کی وجوہات-:B

چارجنگ کے کیبل موبائل میں بغیر دیکھے لگانا الٹی لگانا زورسے لگانا جس سے چارجنگ کے ٹوٹنے کا خطرہ ہو

 آج کل زیادہ تر فالٹ نقلی دو نمبرچارجرجو  کاپی کی صورت میں آتے ہیں ان کی وجہ سے موبائل میں چارجنگ کے مسائل زیادہ آرہے ہیں

 چارجنگ جیک میں نمی کا ہونا

Reasons For Mobile Charging Problem And Fix The Problem Hindi || Urdu



 

چارجنگ کیبل میں نمی کا ہونا

Reasons For Mobile Charging Problem And Fix The Problem Hindi || Urdu



یو پی ایس اور جنریٹر پر چارج کرنا

گرمی میں اوور چارج کرنا 

بار بار چارجنگ کرنا

دوران چارجنگ موبائل استعمال کرنا

موبائل چارجنگ فالٹ سے بچا کیسے جا سکتا ہے-:C

موبائل میں چارجنگ کیبل آرام سے دیکھ کر سیدھی لگائیں

 ہمیشہ اصلی اوریجنل برینڈڈ چارجر استعمال کریں

 اپنے موبائل کے ڈبہ یا ساتھ والے چارجر پر لکھی ہوئے موبائل کے ریکوائرڈ ولٹیج اور ایمپیر کے مطابق اصلی برینڈڈ اوریجنل چارجر استعمال کریں

چارجنگ لگانے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ موبائل جیک اور کیبل دونوں مکمل صاف اور خشک ہیں

 یو پی ایس اور جنریٹر پر چارجنگ نہ کریں

 اگر موبائل چارجنگ فالٹ ہو جائے تو ٹھیک کیسے کیا جا سکتا ہے-:D

 ان تمام فالٹ کے آنے سے پہلے یہ سب احتیاط کریں اگر ان میں سے کوئی فالٹ بھی آپ کے موبائل میں آگیا ہے تو اگر آپ خود مکینک ہیں تو پہلے جیک چینج کریں پھر بیٹری ٹرمنل پر وولٹیج چیک کریں اگر پورے والٹیج بیٹری تک پہنچ رہے ہیں تو ٹھیک نہیں پہنچ رہے تو چارجنگ آئی سی چینج کریں اگر خود نہیں کر سکتے تو موبائل مکینک کو چیک کروائیں


اپنے موبائل کے سگنل کیسے بہتر بنا سکتے ہیں

آئی فون کو کیسے نیٹورک ان لاک کر سکتے ہیں

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.