How To Register Mobile IMEI With PTA


How To Register Mobile IMEI With PTA

How To Register Mobile IMEI With PTA



آپ اپنے موبائل سے ڈائل کریں#06#* پھر آپ کے سامنے IMEI نمبر آئے گا
اس نمبر کو آپ میسج کے زریعے 8484 پر ارسال کریں  آپ کے پاس جو Reply  آئے گا وہ (1)(2) (3) (4) میں
سے ایک ہو گا 
(1)

IMEI is compliant

وضاحت

اس پیغام کا مطلب ہے کہ موبائل ڈیوائس پی ٹی اے سے تصديق شدہ ہے۔ آپ اس موبائل ڈیوائس کو استعمال کرسکتے ہیں اور کسی مشکل کے بغیر نیٹ ورک پر کام کرسکتی ہے۔

اقدام 

یہ موبائل ڈیوائس اصلی ہے اور اس کیلئے کسی اقدام کی ضرورت نہیں ہے۔
(2)
 Device IMEI is Valid. Insert SIM and make a call/SMS to anyone on or before 20/10/18 date for auto registration

وضاحت 

اس پیغام کا مطلب ہے کہ آپ کی آئی ایم ای آئی درست ہے کیونکہ یہ جی ایس ایم اے سےمنظور شدہ ہے لیکن یہ پی ٹی سے تصديق شدہ نہیں ہے۔ ایسے صارفین کی سہولت کے لئے 20 اکتوبر 2018ء سے پہلے نیٹ ورک پر ديکھی جانے والی ايسی تمام آئی ایم ای آئیز کی پی ٹی اے خوداندراج کرلے گا اور اس تاریخ کے بعد اس کی حیثیت پی ٹی اے کی تصديق شدہ تصور ہوگی۔ 

اقدام

اس موبائل ڈیوائس کی تمام آئی ایم ای آئیز کے خودکار اندراج کیلئے 20 اکتوبر2018 سے پہلےاسی موبائل ڈیوائس سے کسی کو کال/پیغام ارسال کریں یا موبائل انٹرنیٹ استعمال کریں تاکہ آپکی اس موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی نیٹ ورک پر نظر آئے۔ جن موبائل میں دو سم ہوں ان کے خودکار اندراج کے لئے دونوں سموں سے کسی کو کال/ پیغام یا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا ضروری ھے۔ 
(3)
Device IMEI is non-compliant. Please insert all your SIMs in this device and use them before 20/10/18 date to continue using this device

وضاحت

اس پیغام کا مطلب ہے کہ آپکے موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی يا تو جی ایس ایم اے سے منظور شدہ نہیں یا یہ کسی اور موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کی نقل ہے۔ ایسے صارفین کی سہولت کے لئے پی ٹی اے خود سے ایسے آئی ایم ای آئی کو مخصوص سموں کے ساتھ منسلک کردی جاۓگی۔ اس پیغام ميں دی گئی تاریخ کے بعد صرف ایسے صارفین صرف درج بالا مخصوص سموں کے ساتھ ہی آئی ایم ای آئی استعمال کرسکیں گے۔ 

How To Register Mobile IMEI With PTA

اقدام

ایسے موبائل ڈیوائس کی آئی ایم ای آئی کو سم سے جوڑنے کے لئے آپ 20 اکتوبر 2018 سے پہلے اپنے نام پر تمام سموں جو آپ اس ڈیوائس میں استعمال کرنا چاہتے ہیں سے کسی کو کال/پیغام ارسال کریں یا موبائل انٹرنیٹ استعمال کریں ، جن موبائل ڈیوائسز میں دو سمیں استعمال ہوتی ہوں، ان دونوں سے کسی کو کال/پیغام یا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا ضروری ہے۔           
(4)

Device IMEI is blocked Reported stolen

 وضاحت  

اس پیغام کا مطلب ہے کہ آپ کی آئی ایم ای آئی بلاک کی گئی ہےکیونکہ یہ آئی ایم ای آئی پہلے سے چوری شدہ رپورٹ ہوچکی ہے۔

اقدام 

اگر آپ وہی شخص ہیں جس نے پہلے موبائل ڈیوائس کے چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی اور اب آپ کو یہ موبائل ڈیوائس مل گئی ہے تو ایسے موبائل ڈیوائس کو کھولنے کیلئے آپ پی ٹی اے/ سی پی ایل سی سےرابطہ کریں۔ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.