Seven Apps That Will Be Helpful for You
سات ایپلی کیشنز جو آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گی
یہ ایپس صرف اینڈرائیڈ پر میسر ہیں یہ بہت زیادہ کام آنے والی ہیں آپ کو ان ایپس کا اس سے پہلے نہیں پتا ہوگا تو چلیں شروع کرتے ہیں
WhatSaga
یہ دور وٹس ایپ کا ہے اور واٹس ایپ کے اسٹیٹس ہر کوئی شیئر بھی کرتا ہے اور دیکھتا بھی ہے مگر وٹس اپ نے سٹیٹس کی ایک مخصوص ڈیوریشن رکھی ہوئی ہے اس سے زیادہ ڈیوریشن کی ویڈیو اسٹیٹس پر مکمل شئیر نہیں کر سکتے مان لیں اگر آپ دو منٹ، تین، چار منٹ یا اس سے زیادہ کی ویڈیو سٹیٹس پر مکمل شیر کرنا چاہتے ہیں تو آپ نہیں کر سکتے اس کام کو کرنے کے لئے یہ ایب آپ کے کام آ سکتی ہے جس کا نام وٹ سیگا ہے اس کو استعمال کرنا پڑے گا اس کے ذریعے آپ جتنی لمبی ویڈیو بھی ہو اسٹیٹس پر شیئر کر سکتے ہیں
Whatslog
یہ ایپ بھی بھی واٹس ایپ کے لیے استعمال میں آتی ہے اگر آپ کسی بھی واٹس ایپ نمبر کی مکمل رپورٹ چاہتے ہیں یہ نمبر کس کس ٹائم آن ہوتا ہے اور کس ٹائم آف ہوتا ہے ابھی آن ہے یا آف ہے کس ٹائم آن ہوا اور کب آف ہوا سب اس ایپ کے تھرو چک کر سکتے ہیں یہ بھی بہت کام آنے والی ایپلیکیشن ہے چاہے اس موبائل کا لاسٹ سین آن ہو نے یا بند ہو پھر بھی آپ ساری رپورٹ لے سکتے ہیں۔
WhatsMe
کافی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی واٹس ایپ نمبر پر کوئی تصویر یا فائل یا کچھ بھی چیز سینڈ کرنی پڑ جاتی ہے مگر اس نمبر کو اپنے پاس موبائل میں ایڈ نہیں کرنا چاہتے تو اس کام کو آسان بنانے کے لیے اس ایپ کو استعمال کیا جاتا ہے بس ایپ اوپن کریں اس میں نمبر لکھیں اور سیدھا چیٹ میں جاکر بغیر نمبر سیو کیے کچھ بھی سینڈ کریں یا چیٹ کر سکتے ہیں یہ بھی کافی کارآمد ایپ ہے اس لیے یہ ایپ اپنے موبائل میں ضرور رکھیں
Notisave
یہ ایپ بھی کافی ہلپ فل ہے اگر آپ کسی بھی ایپ جیسے واٹس ایپ، میسنجر یا کوئی بھی میسج کرنے والی ایپ پر آئے ہوئے میسجز کو ایپ اوپن کیے بغیر پڑھ سکتے ہیں مطلب کہ میسج بھیجنے والے کونہیں پتا چلے گا کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے وہ سمجھے گا کہ ابھی تک میسج ریڈ نہیں کیا گیا اس طرح آپ میسج پڑھ سکتے ہیں۔
Quick Video Recorder
یہ ایپ کافی ہیلپ فل ہے یہ آپ کے لئے خفیہ کیمرے کا کام کرے گی اگر آپ بغیر کیمرہ اوپن کیے کسی کی تصویر یا ویڈیو خفیہ طور پر بنانا چاہتے ہیں تو یہ ایپ آپ کے لئے ہی بنی ہے آپ کیمرہ اوپن کیے بغیر ہی تصویر یا ویڈیو بنا سکتے ہیں اس لئے یہ بھی مددگار ایپ ہے
Dumpster
یہ ایپ آپ کی غلطی کو سدھارے گی مطلب کے اگر آپ نے غلطی سے کوئی تصویر ویڈیو آڈیو یا کوئی بھی فائل ڈیلیٹ کر دی ہے تو آپ اس ایپ کی مدد سے ری سائیکل بن کی طرح کام کرتے ہوئے ڈیلیٹ شدہ فائل ویڈیو تصویر یا آڈیو کو ریسٹور کرسکتے ہیں وہ بھی ایک کلک میں یہ ایک بہت زیادہ کام آنے والی ایپلیکیشن ہے
App Share/ Send Pro
یہ ایپ اس وقت آپ کو کام آئے گی جب آپ کے پاس انٹرنیٹ بھی نہ ہو اور ایک موبائل کا وائی فائی بھی خراب ہو تو کوئی ایپ ایک فون سے دوسرے فون میں سینڈ کرنی ہو تو اس ایپ کی مدد سے بلو ٹوتھ کے ذریعے کوئی بھی ایپلی کیشن ایک فون سے دوسرے فون میں آسانی سے سینڈ کر سکتے ہیں